اجے دیوگن کی فلم 'سن آف سردار 2' یکم اگست کو ریلیز ہوگی

اجے دیوگن کی فلم 'سن آف سردار 2' یکم اگست کو ریلیز ہوگی

۔

ممبئی، بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی فلم ’سن آف سردار 2‘ یکم اگست کو ریلیز ہوگی۔

اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'سن آف سردار 2' کو لے کر خبروں میں ہیں۔ یہ فلم سال 2012 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم 'سن آف سردار' کا سیکوئل ہے۔ فلم 'سن آف سردار 2' پہلے 25 جولائی کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب اس کی ریلیز کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔

میکرز نے ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ میکرز نے فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے اور اس میں لکھا ہے، "ہنسی کے اس دھماکے کو اب ایک نئی تاریخ مل گئی ہے۔ 'سن آف سردار 2' اب 01 اگست 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔"

وجے کمار اروڑہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'سن آف سردار 2' میں اجے دیوگن کے ساتھ مرنل ٹھاکر، چنکی پانڈے، روی کشن، ونڈو دارا سنگھ اور سنجے مشرا جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔

About The Author

Latest News