اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا

اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا

۔

 

نئی دہلی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری اور پارٹی کی لوک سبھا رکن پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا ہے کہ ایوان میں صرف حکمراں پارٹی کے لوگوں کو بولنے کی اجازت دی جاتی ہے اور اپوزیشن کے لوگوں کو بولنے سے روکا جاتا ہے۔

پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ایوان میں صرف حکومت کے لوگوں کو بولنے کی اجازت ہے، لیکن اپوزیشن کو اپنے خیالات پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں قائد حزب اختلاف ہوں، ایوان میں بات کرنا میرا حق ہے لیکن وہ مجھے بولنے نہیں دیتے۔

محترمہ واڈرا نے کہا کہ اگر حکومت ہر موضوع پر بات کرنے کو تیار ہے تو اسے بحث کرنی چاہئے، لیکن یہ لوگ اپوزیشن لیڈر کو بولنے نہیں دیتے۔

About The Author

Latest News