امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا کوئی فیصلہ نہیں:ایران

امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا کوئی فیصلہ نہیں:ایران

 

تہران، ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم دونوں فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

مسٹر عراقچی نے چینل تہران پر ایک انٹرویو میں کہا کہ "امریکہ کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ یقینی ہے کہ رابطے برقرار ہیں۔ انہیں امریکہ کی طرف سے پیغامات موصول ہوئے ہیں لیکن بات چیت ہوگی یا نہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا ایرانی مفادات کا احترام کیا جاتا ہے"۔

About The Author

Latest News