دوسا ضلع میں پک اپ ٹریلر سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک، 14 زخمی

دوسا ضلع میں پک اپ ٹریلر سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک، 14 زخمی

 

دوسہ، راجستھان میں بدھ کی صبح دوسہ ضلع کے سینتھل تھانہ علاقے میں پک اپ کے ٹریلر سے ٹکرا جانے سے سات بچوں سمیت 11 افراد کی موت ہو گئی اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔

دوسہ کلکٹر دیویندر کمار کے مطابق بدھ کی صبح علاقے میں دوسہ-منوہر پور شاہراہ پر ایک پک اپ گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دس افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ نو زخمیوں کو جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال بھیجا گیا ہے اور تین زخمیوں کو دوسہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش کے فیروز آباد کے رہنے والے یہ لوگ راجستھان سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔

دوسری جانب اس حادثے میں شدید زخمی خاتون ایس ایم ایس اسپتال میں دم توڑ گئی۔ سینتھل پولیس اسٹیشن کے افسر سریندر سنگھ نے بتایا کہ حادثے میں 25 افراد پھنس گئے جن میں سے 11 کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ راجستھان کے سالاسر بالاجی اور کھٹوشیام مندر کا دورہ کر کے واپس آ رہے تھے جب یہ حادثہ ہوا۔ گورنر ہری بھاؤ کسان راؤ باگڈے، وزیر اعلی بھجن لال شرما، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، اسمبلی اسپیکر واسودیو دیونانی، سابق وزرائے اعلیٰ اشوک گہلوت اور وسندھرا راجے، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ دوتاسارا سمیت کئی رہنماؤں نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

About The Author

Latest News