گورنمنٹ آیوروید کالج گوالیار میں BAMS اور PG سیٹیں بحال

گورنمنٹ آیوروید کالج گوالیار میں BAMS اور PG سیٹیں بحال

 

گوالیار، سرکاری خود مختار آیوروید کالج اور ہسپتال گوالیار میں کم کی گئی بی اے ایم ایس اور پی جی سیٹوں کو نیشنل آیوروید کمیشن (این سی آئی ایس ایم) نے بحال کر دیا ہے۔
کمیشن نے بی اے ایم ایس کورس کی 75 نشستوں اور فزیالوجی مضمون میں پی جی کی پانچ نشستوں کو منظوری دی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل فیکلٹی کی کمی کی وجہ سے کالج کی 11 بی اے ایم ایس اور ایک پی جی کی سیٹیں کم ہوئی تھیں۔ کالج کے پرنسپل نے اس سلسلے میں محکمہ آیوش کے کمشنر سے خصوصی درخواست کی تھی۔ محکمہ کی جانب سے فیکلٹی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے بعد سیٹوں کی بحالی کی منظوری دی گئی۔

About The Author

Latest News