حیدرآباد میں کرشنشٹمی کے دوران حادثے میں پانچ افراد کی موت، چار زخمی

حیدرآباد میں کرشنشٹمی کے دوران حادثے میں پانچ افراد کی موت، چار زخمی

 

حیدرآباد، تلنگانہ کے حیدرآباد شہر کے رامنت پور گوکھلے نگر میں کل رات سری کرشناشٹمی کی تقریبات کے دوران ایک رتھ بجلی کے تار سے ٹکرانے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی اور چار دیگر جھلس گئے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یادو سنگم سماروہ ہال میں منعقدہ جلوس میں بھگوان کرشن کی مورتی کو لے کر جا رہا رتھ اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے ٹکرایا۔ اس کی وجہ سے رتھ کو کھینچنے والے نو افراد میں سے پانچ کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چار دیگر بجلی کے شدید جھٹکے سے بری طرح جھلس گئے۔
تقریب کے بعد رتھ کو واپس ہال میں بھیجا جا رہا تھا۔
مرنے والوں کی شناخت کرشنا یادو، سری کانت ریڈی، سریش یادو، رودر وکاس اور راجندر ریڈی کے بطور کی گئی ہے۔ زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ اور وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

About The Author

Latest News