رجنی کانت کی فلم کولی 200 کروڑ کلب میں شامل
سن پکچرز کی فلم 'کولی - دی پاور ہاؤس' کو لوکیش کناگراج نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم 14 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ رجنی کانت کی اداکاری سے سجی اس فلم کو سنیما شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
رجنی کانت اپنے انوکھے انداز اور سویگ کے ساتھ اسکرین پر حاوی ہیں، جب کہ ناگارجن اپنے سنجیدہ خطرناک انداز کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ فلم کولی نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ شروعات کی اور اب بھی دھوم مچا رہی ہے۔
فلم کولی دیوا نامی سونے کے ایک سابق اسمگلر کی کہانی ہے، جو سونے کی پرانی گھڑیوں میں چھپائی گئی چوری کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے پرانے گینگ کو زندہ کر کے اپنی پرانی شناخت دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ سن پکچرز کے بینر تلے اس فلم کو کالانیتی مارن نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں عامر خان نے مختصر کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں رجنی کانت، ناگارجن اور عامر خان کے علاوہ ستھیا راج، اپیندر اور شروتی ہاسن کے اہم کردار ہیں۔
تجارتی ویب سائٹ Saccanilk کی رپورٹ کے مطابق فلم 'کولی' نے پہلے ویک اینڈ کے دوران تین دنوں میں بھارتی مارکیٹ میں تقریباً 160 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم کولی نے چوتھے دن 35.25 کروڑ کی کمائی کی۔ اب پانچویں دن کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔ ساکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم کولی نے پانچویں دن 12.15 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ اس طرح فلم کولی نے ہندوستانی مارکیٹ میں 206 کروڑ سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔