سدرشن ریڈی نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا
۔
صبح پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پھول چڑھانے کے بعد مسٹر ریڈی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں سکریٹری جنرل پی سی مودی کے دفتر پہنچے۔ مسٹر مودی اس الیکشن کے ریٹرننگ آفیسر ہیں۔
مسٹر ریڈی نے چار سیٹوں میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ہر سیٹ پر ان کی حمایت میں 20 تجویز کنندگان اور 20 معاونین نے دستخط کیے ہیں۔
اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، اتحاد کے سینئر لیڈر شرد پوار، رام گوپال یادو اور کئی دوسرے لیڈر بھی موجود تھے۔ نائب صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ مسٹر ریڈی کا مقابلہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن سے ہے۔
نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 09 ستمبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی اسی دن شام کو ہوگی۔