افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1124، 3251 زخمی

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1124، 3251 زخمی

 

کابل، اتوار کی رات مشرقی افغانستان میں آنے والے زبردست زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 1124 ہو گئی ہے۔ اس قدرتی آفت میں 3,251 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان ہلال احمر سوسائٹی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

اطلاعات اور اشاعت کے سربراہ جمعہ خان نیل نے شنہوا کو بتایا کہ زلزلے میں 8000 سے زیادہ مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں، خاص طور پر صوبہ کنڑ میں۔ مرنے والوں اور زخمیوں کے حتمی اعداد و شمار ابھی جاری نہیں کیے گئے ہیں اور راحت اور بچاؤ ٹیمیں ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام کر رہی ہیں۔

غور طلب ہے کہ یہ زلزلہ افغانستان کے مشرقی حصے میں اتوار کی رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا جس کا مرکز ننگرہار صوبے کے صدر مقام جلال آباد سے 27 کلومیٹر شمال مشرق میں سطح سے آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

About The Author

Latest News