ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم دفاعی معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم دفاعی معاہدوں پر دستخط

 

سڈنی: ہندوستان اور آسٹریلیا نے جمعرات کو دفاعی صنعت، سائبرسیکیوریٹی، میری ٹائم سیکورٹی اور علاقائی تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آسٹریلیا کے وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدے طے پائے۔ مسٹر سنگھ نے کینبرا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی، مسٹر مارلس اور دونوں طرف کے سینئر دفاعی عہدیداروں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔

About The Author

Related Posts

Latest News