بنگال ووٹر لسٹ پر نظرثانی میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر الیکشن کمیشن سخت کارروائی کرے گا

بنگال ووٹر لسٹ پر نظرثانی میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر الیکشن کمیشن سخت کارروائی کرے گا

 

۔

کولکتہ: الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کے جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے دوران رپورٹ ہونے والی بے ضابطگیوں کی شکایات پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ SIR کے لیے 11 ملین سے زیادہ گنتی فارم پہلے ہی ریاست بھر میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر کے ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ان اطلاعات کی روشنی میں لیا گیا ہے کہ کچھ بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل او) تیسری پارٹیوں بشمول رشتہ داروں اور سیاسی ساتھیوں کو ان کی طرف سے فارم تقسیم کرنے کی اجازت دے کر ای سی آئی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ مغربی مدنا پور ضلع کے داسپور اسمبلی حلقہ میں ایک بی ایل او ریتوپرنا ہزارہ کا ہے، جس کے شوہر عاصم ہزارہ مبینہ طور پر ان کی طرف سے فارم تقسیم کر رہے تھے۔ غور طلب ہے کہ مسٹر ہزارہ ترنمول کانگریس کے سرگرم رہنما ہیں۔

About The Author

Related Posts

Latest News