اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے لیئے پر امید: رنوا

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے لیئے پر امید: رنوا

 

مہوبہ،  چیف الیکشن افسر نو دیپ رنوا نے جمعرات کو کہا کہ الیکشن کمیشن اترا پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات مقررہ وقت پر پرامن طریقے سے مکمل کرانے کے حوالے سے پرامید ہے۔
ریاست میں انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے اور اکتوبر تک ای وی ایم، وی وی پیٹ وغیرہ مشینوں کی فرسٹ لیول چیکنگ (ایف ایل سی) کا پورا عمل مکمل کرکے انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
مہوبہ ضلع میں ای وی ایم ویئر ہاؤس کے سہ ماہی معائنے اور ای وی ایم کے فرسٹ لیول چیکنگ پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے مسٹر رنوا نے بتایا کہ کمیشن نے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترا پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

About The Author

Related Posts

Latest News