دیا جلانے کا پیسہ ہے، طالبات کے لیے ہاسٹل بنانے کے لیے نہیں: راہل

دیا جلانے کا پیسہ ہے، طالبات کے لیے ہاسٹل بنانے کے لیے نہیں: راہل

 

نئی دہلی،  کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے طالبات کے لیے ہاسٹل کی کمی کے حوالے سے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس دیا جلانے کے لیے پیسہ ہے، لیکن پریشان طالبات کے لیے ہاسٹل بنانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
مسٹر گاندھی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا 'ایکس' پر لکھا کہ کل اندور میں ایک طالبہ نے ان سے پوچھا تھا کہ حکومت کے پاس دیا جلانے کے لیے پیسہ ہے، تو ان کے ہاسٹل کے لیے کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں سے پڑھنے شہر آنے والی طالبات کو ہاسٹل نہ ملنے کی وجہ سے پی جی میں رہنا پڑتا ہے اور محفوظ رہنے میں لاکھوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر مہینے کرائے کی فکر اور بے گھر ہونے کے ڈر کے درمیان طالبات کو پڑھائی کرنی پڑتی ہے اور کئی لڑکیاں رہنے کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے بیچ میں ہی پڑھائی چھوڑ دیتی ہیں۔ انہوں نے رہائشی الاؤنس کو لے کر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ یہ مہنگائی کے ساتھ نہیں بڑھتا اور بدعنوانی کی نذر ہو جاتا ہے.

About The Author

Related Posts

Latest News