اگر ایشان نے بھی کوئی سنگین غلطی کی تو انہیں بھی پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا جائے گا: مایاوتی

اگر ایشان نے بھی کوئی سنگین غلطی کی تو انہیں بھی پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا جائے گا: مایاوتی


لکھنؤ،  بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے خاندانی سیاست سے دور رہنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی آنند کمار کے خاندان میں سے صرف ایشان آنند کو پارٹی میں باعزت ذمہ داری دے کر آگے بڑھایا جائے گا۔تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ایشان نے بھی کوئی سنگین غلطی کی تو انہیں بھی پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔
محترمہ مایاوتی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک تفصیلی پیغام میں کہا کہ انہوں نے بہوجن سماج پارٹی کے بانی کانشی رام کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے.

About The Author

Related Posts

Latest News