مودی، کھرگے اور دیگر نے صحافی پائل مہتا کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

مودی، کھرگے اور دیگر نے صحافی پائل مہتا کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

نئی دہلی، مسٹر مودی نے اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ زمینی رپورٹنگ کے تئیں ان کی وابستگی، قومی مسائل کی باریک سمجھ اور جس رحمدلی اور گرمجوشی کے ساتھ انہوں نے اپنے آس پاس کے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا، اس کے لیے انہیں یاد کیا جائے گا۔
 کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے صحافی پائل مہتا کے بے وقت انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی تعزیت کی ہے۔مسٹر کھرگے نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ پائل مہتا محنتی اور سرگرم صحافی تھیں۔انہوں نے پارلیمنٹ کی کارروائی کی کوریج کی اور انہیں عوامی معاملات کی گہری سمجھ تھی.

About The Author

Related Posts

Latest News