بہار میں اساتذہ کی بھرتی ہونے والی ہے

ٹیچر کی نوکری حاصل کرنے کی تیاری کرنے والوں کے لیے اچھی خبر۔بہار میں اساتذہ کے عہدوں پر بھرتی شروع ہونے والی ہے۔ بہار کے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کل 6061 ہیڈ ماسٹروں کی تقرری کی جانی ہے۔ مزید پڑھیں

ٹیچر کی نوکری حاصل کرنے کی تیاری کرنے والوں کے لیے اچھی خبر۔بہار میں اساتذہ کے عہدوں پر بھرتی شروع ہونے والی ہے۔ بہار کے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کل 6061 ہیڈ ماسٹروں کی تقرری کی جانی ہے۔ جس کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے جنرل ڈیپارٹمنٹ کو تجویز بھیج دی گئی ہے۔ بہار پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جلد ہی اشتہار جاری کیا جائے گا۔

بہار میں زیادہ تر اساتذہ کی بھرتی انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے مخصوص ہے۔ اس زمرے کے لیے 1595 پوسٹیں مخصوص ہیں۔ اس کے بعد جنرل کیٹیگری کے لیے اسامیوں کی تعداد 1340 مقرر کی گئی ہے۔ ایس سی کے لیے 1283 آسامیوں پر بھرتی ہوگی، اسی طرح پسماندہ طبقات کے لیے 1139 آسامیاں ہوں گی۔ معاشی طور پر کمزور طبقے کے لیے 576 آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی۔

About The Author

Latest News