کانپور میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی

کانپور میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی

 

کانپور، اترپردیش میں کانپور شہر کے چمن گنج علاقے میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک جوڑے اور ان کی تین بیٹیوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ پریم نگر علاقہ میں کل دیر رات جوتوں کے تاجر دانش کی چھ منزلہ عمارت میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر جوتوں کا کارخانہ تھا، جب کہ مالک اور اس کے بھائی کاشف کی فیملی بالائی منزل پر رہتی تھی۔ اتوار کو فیکٹری بند تھی اور کاشف جاجماؤ میں رشتہ داروں سے ملنے گیا ہوا تھا جبکہ دانش (45)، اس کی بیوی نازلی صبا (42)، بیٹیاں سارہ (15)، سمرا (12) اور عنایہ (7) عمارت میں موجود تھیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رات گئے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آگ نے کیمیکل کے ڈرم کی وجہ سے خوفناک شکل اختیار کر لی اور کچھ ہی دیر میں گیس سلنڈر اور اے سی کمپریسر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا اور تقریباً 40 فائر انجنوں نے راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ رات گئے 2 بجے کے قریب تین افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ علی الصبح آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا اور مزید دو لاشیں جلی ہوئی حالت میں نکال لی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عمارت کے اندر پھنسے پانچ افراد کو باہر نکال کر اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت دانش، اس کی بیوی نازنین اور تین کمسن بیٹیوں کے نام سے ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

About The Author

Latest News