ایران کی بندرگاہ پر دھماکے میں 57 افراد ہلاک، دو سیکورٹی میں لاپروائی کے الزام میں گرفتار

ایران کی بندرگاہ پر دھماکے میں 57 افراد ہلاک، دو سیکورٹی میں لاپروائی کے الزام میں گرفتار

 

تہران کی مرکزی تجارتی بندرگاہ پر اپریل میں ہونے والے زبردست دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہو گئی ہے، دو افراد کو سکیورٹی کوتاہیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایران نے ہلاکتوں کی تعداد 70 بتائی تھی لیکن تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 57 ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے ہرمزگان کے صوبائی چیف جسٹس مجتبیٰ قاہرمانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ 26 اپریل کو شاہد رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں 46 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ان کی شناخت ہو گئی ہے جب کہ 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
قاہرمانی نے کہا کہ فرانزک معائنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے کہ جسم کے کچھ اعضاء الگ الگ اکٹھے کیے گئے ایک ہی شخص کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ایک خصوصی ٹاسک گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

About The Author

Latest News