وزیر اعظم مودی کانپور کے 20,900 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے

وزیر اعظم مودی کانپور کے 20,900 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے

 

کانپور) وزیر اعظم نریندر مودی 30 مئی کو اتر پردیش کے صنعتی شہر کانپور میں تقریباً 20,900 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے اور ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مسٹر مودی کے مجوزہ دورہ کے پیش نظر تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ آج دوپہر کانپور آکر تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پرشانت کمار نے منگل کو وزیراعظم کے پروگرام چندر شیکھر آزاد زرعی یونیورسٹی کے مقام کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

About The Author

Latest News