وجے دیوراکونڈا کی 'کنگڈم' 31 جولائی کو ریلیز ہوگی

وجے دیوراکونڈا کی 'کنگڈم' 31 جولائی کو ریلیز ہوگی

۔

ممبئی، جنوبی ہند کے فلموں کے سپر اسٹار وجے دیوراکونڈا کی بہت سے انتظار کی جانے والی فلم 'کنگڈم' 31 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

ناظرین وجے دیوراکونڈا کی آنے والی فلم 'کنگڈم' کی ریلیز کی تاریخ کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اب میکرز نے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

وجے دیوراکونڈا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جو ان کی آنے والی فلم 'کنگڈم' کا نیا پرومو ہے۔ شروع میں وجے کو ایک افسر کی وردی میں دیکھا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد وجے کو ایک قیدی کے اوتار میں بھی دکھایا گیا، جس میں وہ اپنے حقوق کے لیے لڑتے نظر آرہے ہیں۔ وجے نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'کنگڈم' 31 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں کئی زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

فلم کنگڈم میں وجے دیوراکونڈا کے علاوہ بھاگیہ شری بورسے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کے ہدایت کار گوتم تیننوری ہیں۔ فلم کو ناگا وامسی اور سائی سوجنیا سیٹھارا انٹرٹینمنٹس اور فارچون فور سینماز کے بینر تلے پروڈیوس کررہے ہیں۔

About The Author

Latest News