اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان جاری

اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان جاری

 

ممبئی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹوموبائل کمپنیوں کے حصص کی فروخت کے شدید دباؤ کے باعث جمعہ کو بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کا رجحان مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا اور اہم انڈیکس 0.83 فیصد تک گر گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہنگامہ خیز تجارتی پالیسی سے پھیلی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ مارکیٹ بھارتی کمپنیوں کے مثبت نتائج کے حوالے سے بھی محتاط ہے۔ جمعرات کو مارکیٹ بند ہونے کے بعد ملک کی معروف آئی ٹی کمپنی ٹی سی ایس کے سہ ماہی نتائج کے اعلان کے بعد اس کے حصص میں 3.46 فیصد کی زبردست کمی درج کی گئی۔ ایشیائی مارکیٹوں میں ملے جلے رجحان نے مقامی مارکیٹ کو بھی متاثر کیا۔

About The Author

Related Posts

Latest News