آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 143 تک محدود کر کے 82 رنز کی برتری حاصل کر لی

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 143 تک محدود کر کے 82 رنز کی برتری حاصل کر لی

 

جمیکا، باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 143 رنز تک محدود رکھنے کے بعد 82 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹمپ ختم ہونے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے اور 181 رنز کی مجموعی برتری کے ساتھ میچ پر مضبوط گرفت قائم کر لی۔

دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 16 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ آسٹریلوی بولنگ اٹیک کے سامنے ویسٹ انڈیز کے بلے باز زیادہ دیر قائم نہ رہ سکے اور ایک ایک کرکے وکٹیں گنواتے رہے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ برینڈن کنگ (14) کی صورت میں گری۔ اس کے بعد کپتان روسٹن چیز (18)، جان کیمبل (36)، مائیکل لیوس (سات)، شائی ہوپ (23)، الزاری جوزف (دو) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جسٹن گریوز (18) رن آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ 52.1 اوور میں 143 رنز پر شمر جوزف (آٹھ) کی صورت میں گری۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پہلی اننگز کی بنیاد پر 82 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولانڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ مچل اسٹارک اور بو ویبسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About The Author

Latest News