راہل نے الیکشن کمیشن پر بہار میں بی جے پی کی کٹھ پتلی بننے کا الزام لگایا

راہل نے الیکشن کمیشن پر بہار میں بی جے پی کی کٹھ پتلی بننے کا الزام لگایا

 

نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن پر بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کٹھ پتلی بننے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کم اور بی جے پی کے چوری آیوگ کی طرح زیادہ لگتا ہے۔

جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا، "بہار میں الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ ریویژن (SIR) کے نام پر ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ کام صرف چوری ہے، نام ہے 'SIR'۔ اس کو بے نقاب کرنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی"۔ الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا کمیشن اب بھی 'الیکشن کمیشن' ہے یا یہ مکمل طور پر بی جے پی کی 'الیکشن چوری' شاخ بن گیا ہے۔

About The Author

Latest News