کنہیا لال کے خاندان کو انصاف کا کب تک انتظار کرنا پڑے گا: گہلوت
جمعرات کو اپنے بیان میں مسٹر گہلوت نے کہا کہ مسٹر شاہ آج جے پور کے دورے پر ہیں اور اسمبلی انتخابات سے پہلے انہوں نے راجستھان کی ہر ریلی میں کنہیا لال کیس کا ذکر کیا اور اس کے نام پر ووٹ مانگے۔ انہوں نے کہا کہ کیا بی جے پی اس معاملے پر صرف سیاست کرے گی؟ ان کا انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب اس کیس کو تین سال ہو گئے ہیں۔ ابھی تک این آئی اے عدالت نے مجرموں کو سزا نہیں سنائی ہے کیونکہ یہاں کی این آئی اے عدالت میں باقاعدہ جج بھی نہیں ہے۔ این آئی اے تین سالوں میں گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ نہیں کر پائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں راجستھان پولس نے صرف چار گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان بی جے پی سے وابستہ تھے۔ اس کے بعد بھی مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آنے والی این آئی اے نے راتوں رات اس کیس کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ اس پر بھی ہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ پوری بی جے پی نے راجستھان میں 5-50 لاکھ روپے کے معاوضے کا جھوٹ پھیلایا اور یہ جھوٹ ہماری حکومت کے جانے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔