آوارہ کتے کے بچے کا کٹا ہوا سر لے جانے پر پنجاب حکومت کو نوٹس

آوارہ کتے کے بچے کا کٹا ہوا سر لے جانے پر پنجاب حکومت کو نوٹس

 

نئی دہلی، قومی انسانی حقوق کمیشن نے پٹیالہ کے سرکاری راجندرا اسپتال کے قریب آوارہ کتے کے ایک شیر خوار بچے کا کٹا ہوا سر اٹھا کر لے جانے کے مبینہ واقعے پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 26 اگست کو پنجاب کے پٹیالہ ضلع میں سرکاری راجندرا اسپتال کے قریب ایک آوارہ کتے کو ایک شیر خوار بچے کا کٹا ہوا سر اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ رپورٹ میں اسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ آوارہ کتے اکثر اسپتال کے احاطے میں آزاد گھومتے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی، سکیورٹی کے فقدان اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔

About The Author

Latest News