ناظرین اپنے گھر  سے 'انڈیاز ٹاپ 1% - دی انیل کپور شو' میں شرکت کر سکتے ہیں

ناظرین اپنے گھر  سے 'انڈیاز ٹاپ 1% - دی انیل کپور شو' میں شرکت کر سکتے ہیں


۔

 ممبئی , اسٹار پلس کے آئندہ پروگرام ’انڈیا کے ٹاپ 1% – دی انل کپور شو‘ میں ناظرین جیو ہاٹ اسٹار کی ’پلے الونگ‘ سہولت کے ذریعے گھر بیٹھے حصہ لے سکیں گے اور اسمارٹ فون اور اسمارٹ ٹی وی جیسے انعامات جیتنے کا موقع حاصل کر سکیں گے۔
پروگرام کی میزبانی اداکار انل کپور کریں گے، جس میں 100 مقابلہ کنندگان 13 مراحل میں مشکل ہوتے سوالات کا سامنا کریں گے۔ہر مقابلہ کنندہ کے نام کے ساتھ ابتدا میں ایک لاکھ روپے کی رقم ہوگی.
غلط جواب دینے والے مقابلہ کنندگان کی رقم اجتماعی انعامی رقم میں شامل ہوتی جائے گی، جو ایک کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
ناظرین بھی پروگرام کے دوران پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دے کر اپنی منطقی صلاحیت کو پرکھ سکیں گے۔
پروگرام کی نشریات 19 ستمبر سے ہر ہفتے اور اتوار رات آٹھ بجے اسٹار پلس اور جیو ہاٹ اسٹار پر کی جائیں گی۔

About The Author

Related Posts

Latest News