ہریانہ کے پنچکولہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کی لاشیں ملی ہیں
On
۔
پولیس نے بتایا کہ پروین متل (42) اپنی بیوی، تین بچوں اور والدین کے ساتھ پانچ روزہ 'ہنومنت کتھا' میں شرکت کے لیے اتراکھنڈ کے دہرادون سے پنچکولہ آئے تھے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ ساتوں نے کوئی زہریلی چیز کھا کر خودکشی کی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی دیر رات انہیں اطلاع ملی کہ پنچکولہ کے سیکٹر 27 میں کھڑی ایک کار میں سات افراد جن میں ایک جوڑے، تین بچے اور دو بوڑھے شامل ہیں۔ انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے مالی بحران اور قرض ہو سکتا ہے۔ تاہم معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم دہرادون جائے گی اور خاندان کے رشتہ داروں سے بات کرے گی۔
About The Author
Latest News
28 May 2025 19:40:41
ہندوستانی کچن میں کئی قسم کے مصالحے صدیوں سے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ مصالحے بطور