امریکہ نے اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویو کے شیڈولنگ پر پابندی لگا دی

امریکہ نے اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویو کے شیڈولنگ پر پابندی لگا دی

۔

واشنگٹن،امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے سفارتخانوں سے کہا ہے کہ وہ اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز کو فی الحال شیڈول نہ کریں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو سفارت کاروں کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ یہ پابندی اگلے نوٹس تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ ویزا کے درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا اسکروٹنی کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر سٹوڈنٹ ویزا انٹرویو کے شیڈولنگ پر فی الحال پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ جانچ میں کیا شامل کیا جائے گا۔

About The Author

Latest News