دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پیغام لے کر کثیر الجماعتی وفد سنگاپور پہنچ گیا

دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پیغام لے کر کثیر الجماعتی وفد سنگاپور پہنچ گیا

 

سنگاپور، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ کامیاب بات چیت کے بعد ہندوستان کا ایک کثیر الجماعتی وفد منگل کو سنگاپور پہنچا۔ وفد کی قیادت جنتا دل یونائیٹڈ لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کر رہے ہیں۔
کثیر الجماعتی وفد دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا مضبوط موقف پیش کرنے اور پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے خلاف بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے اور عالمی رہنماؤں سے اپیل کرنے کے لیے یہاں پہنچا کہ اب دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے کا وقت ہے۔
جنوبی کوریا کے سیول سے یہاں پہنچنے کے بعد ایک نمائندے نے کہا، "یہ وفد ہندوستان کی سفارتی رسائی کے ایک حصے کے طور پر سنگاپور پہنچا ہے۔"
ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی سمیت ایک کثیر الجماعتی پارلیمانی وفد نے سنگاپور میں ہندوستان کے ہائی کمشنر سفیر شلپک امبولے سے سنگاپور کے سرکاری حکام اور اہم تھنک ٹینکس کے ساتھ اہم ملاقاتوں سے قبل ملاقات کی۔
مسٹر بنرجی نے کہا، "یہ وفد سنگاپور کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، تھنک ٹینکس، اکیڈمی، کاروباری رہنماؤں، میڈیا اور ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کرے گا تاکہ ہندوستان کے قومی اتفاق رائے اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مقابلہ کرنے کے لئے پختہ عزم کا اظہار کیا جا سکے۔"
وفد نے سنگاپور کے ایک سینئر وزیر سے ملاقات میں پہلگام میں سیاحوں کے وحشیانہ قتل کے بعد جہاں 22 اپریل کو 25 معصوم سیاحوں کو ان کے مذہب کے بارے میں پوچھے جانے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد دو ہفتے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف بھارت کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن سندھور کے بعد ہندوستان کے مضبوط موقف سے آگاہ کیا۔

About The Author

Latest News