سندھو اور پرنائے سنگاپور اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے

سندھو اور پرنائے سنگاپور اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے

۔

سنگاپور: ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور مردوں کے ایچ ایس پرنائے نے منگل کو سنگاپور اوپن میں اپنے اپنے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
آج یہاں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلے میں سندھو نے کینیڈا کی وین یو ژانگ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی اور دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئی۔ سندھو نے 31 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں ژانگ کو 21-14، 21-9 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی شٹلر کی پہلے راؤنڈ میں ہارنے کا سلسلہ ختم ہوگیا۔

About The Author

Latest News